24 جنوری 2017 - 10:09
حجت الاسلام ابوالقاسم طاہری: قرآن کریم سے دوری دشمنان اسلام کو طاقتور کرنے کے مترادف ہے

ایران کے شہر ساری میں دینی مدرسے کے مدیر نے کہا پیغمبر اسلام(ص) کے معجزے قرآن کریم سے دوری دشمنان اسلام کے مسلمانوں کے امور پر مسلط ہونے کی باعث ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام ابوالقاسم طاہری نے 23 جنوری 2017 کو شہر ساری میں ایک قرآنی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا قرآن کریم زندگی کی کتاب ہے اور ایک مسیحی دانشور کے بقول قرآن کریم میں زندگی بسر کرنے کے بہترین اصول موجود ہیں۔
انہوں نے کہا علامہ حسن زادہ آملی سے ایک مسیحی نے ملاقات کی جو روزے رکھتا تھا آپ نے اس سے روزے رکھنے کی وجہ پوچھی تو اس نے کہا ماہ رمضان میں ایک مہینے کے روزے تندرستی کا باعث ہیں۔
حجت الاسلام طاہری نے کہا دنیا اور آخرت کی مشکلات کا حل قرآن کریم پر عمل کرنے میں پوشیدہ ہے اور کلام الہی پر عمل کرنے سے مشکلات حل ہوجاتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا قرآن کریم سے دوری مسلمانوں کے امور پر دشمنان اسلام کے مسلط ہونے کی باعث ہے۔

.......

/169